بنگلورو،19؍مئی (ایس او نیوز)ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاستی،پٹی کمشنرزکے ساتھ بات چیت ریاست میں کوڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بہت کارآمد رہی۔
وزیراعلیٰ کے ہوم آفس کرشنا میں ریاستی حکام کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی ویڈیو گفتگو کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ مائیکرو کنٹین منٹ زون کی تشکیل کے ذریعہ کوروناکے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔ ایک کامیاب تجربہ ہے۔ دیگر ریاستوں میں کووڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے کیانئے اورنادر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کرناٹک میں اس پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے یانہیں۔کورونا دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے، اس پرقابوپانے خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹراشوتھ نارائن اور بی بی ایم پی کمشنر نے وزیر اعظم کو دیہی علاقوں کی حالت اور ریاستی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ٹرائز سنٹر کی دستیابی کے بارے میں مختلف ریاستوں میں کیا کیا گیا ہے۔ کوروناوائرس دیہی اور نیم شہری علاقوں میں پھیل رہاہے، یہاں لوگوں میں انفیکشن پر قابو پانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع مودی نے ویکسین کی بچت کے سلسلہ میں بھی غورکرنے پرتوجہ دینے کی بات کہی۔دیہی علاقوں میں کوروناپرقابوپانے کے لیے مقامی حکام،سنگھ وتنظیموں سمیت استری شکتی،تنظیموں کے تعاون سے بیداری لائی جائے۔